بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کی بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے اور بھگانے پر پاک بحریہ کی تعریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے پیشہ وارانہ مہارت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے اور پاکستانی حدود سے بھگانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے پیشہ وارانہ مہارت اور ارض پاک کے تحفظ کےلیے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی، فضائیہ اور بحریہ نے ارض وطن کے تحفظ کےلئے ہمیشہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بحریہ کی پیشہ وارانہ تیاری اور چوکسی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ غیرمعمولی صلاحیت اور پیشہ وارانہ تیاری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور عملے کے لیے انعام اور اعزازات کا اعلان کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.