بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کا آخری معرکہ آج

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

فاسٹ بولر حسن علی بائیں پیر میں کھنچاؤ کی وجہ سے پہلے دو میچز نہیں کھیل سکے تھے، وہ بدستور ان فٹ ہیں اور ان کی تیسرے میچ میں بھی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری 3 میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے 45 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.