بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی ملتوی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی ملتوی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت کی ناسازی کے باعث تقریب ملتوی ہوئی جو اب کل ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس اور بابر اعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپنڈی میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور 7 کھلاڑیوں سمیت اسکواڈ کے 14 افراد بدہضمی کا شکار ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کئی کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ کے افراد کی طبیعت خراب ہے، پلیئرز وائرل انفیکشن کے باعث گراؤنڈ میں نہیں آئے۔

ترجمان کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے کھانوں کی نگرانی کے لیے مراکش کے شیف بھی اسلام آباد میں ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.