بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز ہورہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا معرکہ کارڈف میں ہوگا۔

ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا، قومی کرکٹرز نے حریف کے خلاف مقابلے کے لیے بدھ کو بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلے ون ڈے میچ سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم کے تبدیل ہونے سے مایوسی ہوئی ہے لیکن ہم اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں کریں گے۔

سیریز کا دوسرا میچ 10 جولائی کو لارڈز میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ برمنگھم میں 13 جولائی کو کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز 16، 18 اور 20 جولائی کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ اسکواڈ کے 7 ارکان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث انگلینڈ بورڈ نے نئی ٹیم کا اعلان کیا تھا، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی ٹیم پوری تبدیل ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.