پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مشیر تجارت اور افغان وزیر صنعت نے معاہدے پر دستخط کردیے۔
وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ تقریب اسلام آباد اور کابل میں بیک وقت وڈیو لنک کے ذریعے ہوئی۔
اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی روابط چاہتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ 11 فروری 2021 کو ختم ہوگیا تھا، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا 10 سالہ معاہدہ 28 اکتوبر 2010 کو کابل میں ہوا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز 12 فروری 2011 کو ہوا تھا، وفاقی کابینہ نے پاک افغان ٹرانزٹ معاہدے میں 3 ماہ توسیع کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا ان 10 سالوں میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے 8 لاکھ 32 ہزار 819 کنٹرینر پاکستان سے گزرے۔
اس حوالے سے حکام وزارت تجارت نے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان کو وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی حاصل ہے، جبکہ افغانستان کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی کی اجازت ہے۔
Comments are closed.