اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

پاک افغان سرحد باب دوستی کل سے کھولنے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر چمن نے کل سے باب دوستی ہر قسم کی دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ  سرحد کے دونوں جانب پھنسے تمام شہریوں کو آنے جانے کی اجازت بھی دے دی گئی۔

لیویز حکام کے مطابق پاکستانی مال بردار اور خالی ٹرک باب دوستی کے دونوں جانب پھنس گئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغان بارڈر فورسز کی چمن میں شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری شہید اور 17 زخمی ہوئے۔

جس کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا،  دوطرفہ تجارت معطل کردی گئی اور کسٹم ہاؤس کو  بھی خالی کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.