پاکستان میں 7 لاکھ 11 ہزار 400 افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کے لیے شہریوں کی مرحلہ وار ویکسی نیشن جاری ہے، 10 مارچ کو 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا گیا۔
دوسرے مرحلے میں21 مارچ سے 50 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کی گئی۔
حکومت 3 مئی سے 40 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں 7 لاکھ 11 ہزار 400 کے قریب افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے، اس پراسس میں بھی مرد بازی لے گئے۔
ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے والوں میں 4 لاکھ 41 ہزار مرد اور 2 لاکھ 70 ہزار 400 خواتین شامل ہیں جبکہ اب تک صرف ایک خواجہ سرا نے کورونا ویکسی نیشن کرائی ہے۔
پنجاب میں 3 لاکھ 80 ہزار 600 افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ 4 لاکھ 71 ہزار نے سنگل ڈوز لگوالی ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوامیں اب تک 1 لاکھ 6 ہزار 500 کے قریب افراد نے ویکسینیشن کروائی ہے۔
وفاقی دارلحکومت میں 45 ہزار 300 سے زائد افراد ویکسی نیشن مکمل کراچکے، اسلام آباد میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد ویکسینیشن کراچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں 1 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کی مکمل ویکسینیشن کردی گئی ہے۔
پاکستان میں 8 لاکھ 46 ہزار 600 کے قریب افرد جزوی ویکسینیشن کرواچکے ہیں جبکہ 8 لاکھ 68 ہزار 800 افراد کی کورونا ویکسی نیشن شیڈول پر ہے۔
Comments are closed.