وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملک کے پہلے خواجہ سرا تحفظ و بحالی سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سینٹر کا افتتاح گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کیا۔
یہ سینٹر ٹرانس جینڈر پروٹیکشن ایکٹ 2018 کے سیکشن 6 اے کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
اس سینٹر کے قیام کا مقصد مخنث افراد کی بحالی ، ریفرل سروسز ، نفسیاتی مشاورت و قانونی مدد فراہم کرنا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.