
پاکستان کے پرامن، روشن، تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی امیج کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے مصر میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ماحولیات سے متعلق خصوصی اجلاس کے موقع پر ”سیو نیچر ۔ بی فور اٹ از ٹو لیٹ“ کے عنوان سے آرٹ ڈائر یکٹر بلال جاوید اور فوٹوگرافر عمران چوہدری کی تصویروں کی نمائش کا انعقاد مصر کے شہر شرم الشیخ میں میں انعقاد کیا گیا۔
یو این او کے کلائمیٹ چینج کے متعلق اس خصوصی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کے علاوہ وزیر خارجہ اور وزیر برائے ماحولیات نے بھی شرکت کی۔
ماحولیاتی کانفرنس میں شریک دنیا بھر کے سفارتی نمائندوں، سفارت کاروں اور نمایاں عالمی مقتدر شخصیات نے قدرتی مناظر اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر مشتمل تصاویر کو خصوصی دلچسپی سے دیکھا۔
اس تصویری نمائش میں پاکستان کے طول و عرض میں موجود فطرت کے حسن کی عکاس خوبصورت قدرتی مناظر پر مشتمل تصاویر دیکھنے والوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا رہی ہیں۔
اوور سیز پاکستانیوں نے آرٹ ڈائیریکٹر بلال جاوید اور عمرا ن چوہدری کو ان کی کوششوں سے پاکستان کا نام روشن اور سافٹ امیج اجاگر کرنے پر خصوصی مبارکباد دی ہے۔
Comments are closed.