جنوبی افریقاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، دورۂ نیوزی لینڈ کے کامیاب سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے، جبکہ آصف علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
قومی اسکواڈ میں تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم ، فخر زمان ، عبداللہ شفیق ، محمد موسیٰ اور وہاب ریاض کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف علی، افتخار احمد، محمد نواز، ظفر گوہر، فہیم اشرف، عامر یامین، عماد بٹ، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین، حسن علی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں ۔
چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کیلئے سب سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیاہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی ہے اسے بھی ذہن میں رکھا گیا ہے۔
محمدوسیم کاکہنا تھا کہ وائٹ بال کرکٹ میں آل راؤنڈرزکی بڑی اہمیت ہے، اس پر بھی نظر ہےکہ اٹیکنگ اوپنر اور مڈل آرڈر میں فنشر کی ضرورت ہے۔
ڈارپ کیے گئے پلیئرز سے متعلق محمد وسیم نے بتایا کہ فخرزمان کی انٹر نیشنل فارم اچھی نہیں رہی، اسٹرائیک ریٹ بھی کم ہے،وہاب ریاض کی کارکردگی میں تسلسل نہیں ان کی بھی حالیہ فارم اچھی نہیں، شاداب خان اور عماد وسیم دستیاب نہیں ہیں جبکہ حفیظ 3فروری تک بائیوسیکیورببل کیلئے دستیاب نہیں۔
چیف سلیکٹر نے بتایا کہ ڈراپ کیے گئے کھلاڑی پلانز میں شامل رہیں گے جبکہ سرفراز تجربہ کار کیپر ہیں، پاکستان کیلئے اچھا چکے ہیں ان کارول مختص ہے،ان کے علاوہ بھی کیپرز پر نظر ہے۔
انہوں نے کہاکہ کوویڈ 19 پروٹوکولز ہر کھلاڑی کے لیے یکساں ہیں، ٹیم کا بائیو سیکیور ببل 3 فروری سے شروع ہوگا، محمد حفیظ جب تک نہیں آسکتے تھے، آصف علی 3فروری کو دستیاب ہوں گے، جبکہ محمدحفیظ دستیاب نہیں، ہمیں حفیظ کی فارم پر شک نہیں وہ بائیو سیکور ببل کیلیےدستیاب ہوتے تو ٹیم میں ضرور ہوتے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 11 فروری سے لاہور میں شروع ہوگی۔
Comments are closed.