پاکستان کے نئے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سعودی عرب میں بطورِ پاکستانی سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے ریاض پہنچ گئے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر آئندہ چند روز میں پاکستان کے نئے سفیر کا چارج سنبھال لیں گے۔
اس موقع پر بلال اکبر نے کہا کہ کوشش ہوگی پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم کریں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اپنی مدت ملازمت ختم کرکے ریٹائرمنٹ کے ساتھ 28 اپریل کو پاکستان روانہ ہورہے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.