پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نمائندے نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری کے معاملے میں اہم بیان جاری کیا ہے۔
آئی ایم ایف نمائندے کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو ہوگا۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی (ای ایف ایف) کے تحت 7ویں اور 8ویں جائزے پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے اہم اجلاس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف سطح کے معاہدے کی منظوری کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف اجلاس میں فنڈ کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر فوری طور پر جاری کیے جائیں گے۔
Comments are closed.