اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سفارتی طور پر تنہا ہونے کا تاثر درست نہیں، ہمیں حکومت ملی تو پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت دوست ممالک اگر ہماری معاونت نہ کرتے تو صورتحال مختلف ہوتی، ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا پیدا کرنے والی قوتیں سفارتی محاذ پر پاکستان کو مشکلات سے دوچار کر رہی ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاشی سفارتکاری سے براعظم افریقہ کے لئے برآمدات میں سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے، افغانستان کی حکومت خود اعتراف کر رہی ہے کہ پاکستان امن کوششوں میں ان کی معاونت کر رہا ہے۔
The post پاکستان کے سفارتی طور پر تنہا ہونے کا تاثر درست نہیں،وزیر خارجہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.