پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عتیق الزمان جرمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے۔
ڈوئچے کرکٹ بورڈ کے مطابق عتیق الزمان ورلڈ کپ کوالیفائیرز کے لیے جرمن ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔
ہائی پرفارمنس پروگرام کی تیاری بھی جرمنی میں عتیق الزمان کی ذمے داریوں میں شامل ہے۔
عتیق الزمان نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔
عتیق الزمان پاکستان اور انگلینڈ میں ڈومیسٹک اور ہائی پرفارمنس کوچنگ کر چکے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.