سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بدستور موجود ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ 6 ماہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان اب تک 6 ارب ڈالر جمع کرنے کی شرط بھی پوری نہیں کرسکا، اب شاید آئی ایم ایف بجٹ دیکھ کر فیصلہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو میرے مشوروں کی ضرورت نہیں، مسائل کے حل کیلئے بنیادی اصلاحات اور تنظیم نو کی ضرورت ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد کے رویے پر پی ٹی آئی کی حمایت متاثر ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو برطانیہ سے ملے 190 ملین پاؤنڈ کا جواب دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے 50 روز قید تنہائی اور 3 ماہ اڈیالہ جیل میں رکھا گیا۔
پارٹی قائد نواز شریف سے رابطے کے سوال پر مفتاح اسماعیل نے نفی میں جواب دیا۔
Comments are closed.