مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جمہوری عمل پر سب کو فخر ہے۔
مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا میں تمام علاقوں کو نمائندگی دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی اُمنگیں پورا کرنا سیاست کا مقصد ہے، عمران خان 25 سال سے جدوجہد میں رہے کہ لوگوں کی معاشی صورتحال بہتر کریں۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ اللہ نے انہیں کامیاب کیا تو عوام کی اُمنگوں پر پورا اُترنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کی قومی اسمبلی ہمارا الیکٹرول کالج ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے ممبرز پی ٹی آئی کے اُمیدوار کو کامیاب کریں گے۔
Comments are closed.