پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے کٹ کی رونمائی کردی گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ میں بنیادی کلر ڈارک گرین ہے جبکہ لائٹ گرین اور یلو کلر کو استعمال کرتے ہوئے ٹھنڈر کی تھیم اپنائی گئی ہے۔
مذکورہ کٹ ویسے تو انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہے جبکہ اس کی کلر تھیم کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق دلچسپ میمز کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کو رنگوں کے انتخاب اور ساتھ میں اس کے تھنڈر کی مناسبت سے کی گئی ڈیزائنگ کی وجہ سے اسے ایک تربوز جیسی کہا جارہا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پی سی بی اس ماسٹر پیس ویڈیو (لال تربوز والی ویڈیو) کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ تربوز کی کٹ؟ اسے پسند کرنے کی ایک اور وجہ سامنے آگئی۔
کٹ کے سے متعلق ایک صارف نے کھلاڑیوں کی تصویر کے ساتھ لکھا ’انکل ایک تربوز دے دیں۔‘
کچھ صارفین نے اس طرح کی میمز شیئر کیں۔
یہی نہیں بلکہ کچھ صارفین قومی کرکٹ ٹیم کی اس نئی کٹ کو لے کر انتہائی پرجوش دکھائی دیے اور اس کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔
ایک صارف نے تحریر کیا کہ یہ بہت ہی عمدہ کِٹ ہے، آپ اسے تربوز بولیں یا کچھ اور، لیکن اگر اسی کٹ میں پاکستان ورلڈکپ جیتا تو آپ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
ایک صارف نے کٹ سے متعلق ٹرولنگ کرنے والوں کو ہی دلچسپ میم کے ساتھ ٹرول کردیا۔
Comments are closed.