پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن کی بےحرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک میں قرآن کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اسلام مخالف متعصب کی طرف سے کیا گیا جس نے چند روز قبل سوئیڈن میں یہی کیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے اقدام کا دوبارہ وقوعہ افسوسناک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں پر واضح ہورہا ہے کہ آزادی اظہار کو مذہبی نفرت اور تشدد کے اشتعال کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.