وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو مدد کی پیشکش کردی ہے ، مثبت جواب کے منتظر ہیں۔
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے خیرسگالی کی بنیاد پر بھارت کومدد کی پیشکش کی ہے، اگر بھارت کا مثبت جواب آیا تو براستہ واہگہ معاونت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے بڑی تشویشناک خبریں سامنے آرہی ہیں، وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشین، ماسک سمیت جو ہو پایا وہ بھارت کو فراہم کریں گے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اجازت کے بعد بھارت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی پیشکش کی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو بلایا گیا اور انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی پیشکش کی گئی۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر کو کہا کہ اپنی حکومت سے پوچھ کر ہماری پیشکش پر جواب دیں، ہم نئی دہلی کو براستہ واہگہ مدد پہنچا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشین، ماسک فراہم کرسکتے ہیں، اس مشکل گھڑی میں جو ہم سے ہوپایا، بھارت کی مدد کریں گے۔
وزیر خارجہ نے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کہا کہ قوم نے تعاون کیا تو کورونا کی تیسری لہر کا بھی مقابلہ کر پائیں گے۔
Comments are closed.