پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان کی نیوکلیئر پالیسی کا مسئلہ کشمیر سے کوئی تعلق نہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے مسئلہ کشمیر اور پاکستان کی جوہری پالیسی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جوہری پالیسی کا تاریخی پس منظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جناب وزیراعظم صاحب، پاکستان کی نیوکلیئر پالیسی کا مسئلہ کشمیر سے کوئی تعلق نہیں۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کی جوہری پالیسی کا ایک تاریخی پس منظر ہے، جس کا تعلق بھارتی جارحیت سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خطے میں تسلط قائم کرنے کے ہندوتوا عزائم کے ہوتے ہوئے بھی مضبوط دفاعی صلاحیت ضروری ہے ۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ آپ کا بیان پاکستان کی جوہری پالیسی سے متضاد ہے یا آپ کی اس معاملے پر ناسمجھی کو ظاہر کرتا ہے۔
Comments are closed.