کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے ساتھ ہی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 72 ہزار سے تجاوز کرگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 72 ہزار 700 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 48 ہزار 62 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر اضافے سے 1793 ڈالر ہے۔
Comments are closed.