پاکستان نے بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقوں پلواما اور بارہ مولا میں قتل کیا گیا۔ صرف رواں سال 113 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال ماضی میں ناکام ہوا اور آئندہ بھی ناکام رہے گا۔
Comments are closed.