بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومتیں بیرونی ڈکٹیشن پر فخر محسوس کرتی ہیں، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری حکومتیں ڈکٹیشن پر شرمندگی کے بجائے فخر محسوس کرتی ہیں۔

جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معیشت انسانی زندگی کے اہم ترین شعبوں میں سے ایک ہے اور جب معاشی استحکام ہو تو ملک ترقی کرسکتا ہے، اچھی معیشت انسان کے لیے امن اور سکون کی علامت ہے اور ہماری حکومتیں چھوٹے چھوٹے فیصلوں کے لیے آئی ایم ایف کی طرف دیکھتی ہیں،

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہماری حکومتیں باہر سے ڈکٹیشن لینے پر شرمندگی کے بجائے فخر محسوس کرتی ہیں اور چند مہینے قبل چیئرمین ایف بی آر نے اعلان کیا تھا کہ سقوط معیشت ہو گئی۔ سقوط معیشت کے حوالے سے ایف بی آر کا بیان تشویشناک ہے،  ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے۔ وفاقی شرعی عدالت نے سود پر فیصلہ دیا ہے اور وقت ہے کہ ہم اسلامی معاشی نظام کی طرف چل پڑیں۔

You might also like

Comments are closed.