پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں 3 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے شوپیاں میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کم لڑکے اور دسویں جماعت کے طالب علم کی جعلی سرچ آپریشن میں قتل کی شدید مذمت کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی افواج کا نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اور شہدا کی باقیات دینے سے انکار غیر انسانی اور غیر اخلاقی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتا آیا ہے۔
دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائے۔
Comments are closed.