اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

پاکستان کیخلاف بھارت کی ممکنہ پلیئنگ الیون کونسی ہوگی؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج میلبرن میں شیڈول ہے، جہاں دونوں ٹیمیں ماضی میں انٹرنیشنل میچز کھیل بھی چکی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے میلبرن میں اب تک صرف 1 ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا ہے جس میں اسے شکست ہوئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے منتظر فینز کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، میلبرن میں بارش کے امکانات مزید کم ہونے کے بعد اب مکمل میچ کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

دوسری جانب میلبرن میں بھارتی ٹیم نے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جن میں 2 میں اسے کامیابی اور 1 میں شکست ہوئی جبکہ 1 میچ کا نتیجہ نہ نکل سکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف آج کھیلے جانے والے میچ میں کے ایل راہول، روہت شرما، ویرات کوہلی، سوریاکمار یادیو اور ہاردیک پانڈیا ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ 

اس کے علاوہ  دنیش کارتک، اکسر پیٹل، بھوونیشور کمار، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ اور یوزویندر چاہل بھی بھارتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.