وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت کی ہائبرڈ وار چل رہی ہے، بھارتی میڈیا افغان سفیرکی بیٹی کے واقعے پر متعلق پروپیگنڈا کررہا ہے، ایک سفیر کی بیٹی ہماری اپنی بیٹیوں کے برابر ہے۔
راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ افغان سفیر کی بیٹی کا لاپتہ ہونے کا کیس ہے،ہماری نظر میں افغان سفیر کی بیٹی کا کیس اغوا کا نہیں ہے وہ چند گھنٹےکیلئے لاپتہ ہوئیں ۔
شیخ رشید نے کہاکہ حکومت یہ کیس لڑے گی اور ان کا انتظار کرے گی کہ وہ آکر شناخت کریں،ہماری تحقیق کےمطابق کسی ٹیکسی میں کوئی بندہ نہیں بیٹھا، افغان سفیر کی بیٹی نے چار مقامی ٹیکسیاں تبدیل کیں اس کا مطلب ہے یہ امن و امان کا معاملہ نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا کرائم دنیا بھر میں نہیں ہورہے، ممبئی میں کرائم نہیں ہوتے، پاکستان کے ادارے اس کیس کی تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں، لاہور کے کیس کو بھی 16 گھنٹے کے اندر پکڑا، ایک سفیر کی بیٹی ہماری اپنی بیٹیوں کے برابر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ داسو واقعے کی تحقیقات اعلیٰ ترین سطح پر کی جا رہی ہیں،تحقیقاتی ادارے داسو واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں،واقعے کی ساری تفصیل دفتر خارجہ کو بھیجی گئی ہے، لاہور واقعے کی طرح داسو واقعے کی بھی تحقیق ہو رہی ہے ۔
شیخ رشید نے کہاکہ مریم نواز مودی کے بجائے عمران خان کے خلاف باتیں کر رہی ہیں،وہ کشمیر میں مودی کے خلاف تو کچھ بول نہیں رہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں نے مریم نواز کے خلاف کبھی غیرشائستہ زبان استعمال نہیں کی تاہم وہ کشمیر میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کر رہی ہیں۔
Comments are closed.