پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں پہلی کامیاب روبوٹک سرجری

پاکستان کِڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹرمیں پہلی کامیاب روبوٹک سرجری ہوئی۔

پنجاب پبلک ہیلتھ سیکٹر میں یہ پہلا اسپتال ہے جہاں روبوٹک سرجری شروع کی گئی ہے۔

ترجمان پی کے ایل آئی کا کہنا ہے کہ انقلابی پیش رفت طبی دنیا میں گیم چینجر ہے۔

یورولوجی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم بن نصرت اور ان کی ٹیم نے اس اہم کارنامے کو ممکن بنایا، روبوٹک سرجنز پروفیسر ڈاکٹر محمد ریحان محسن اور پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین لغاری نے سرجری انجام دی۔

دبئی، کراچی اور لاہور سے سی ایم آر سرجیکل ٹیموں نے سرجنز کو معاونت فراہم کی، سرجری کے بعد چند گھنٹوں بعد ہی مریضہ گھر جانے کے قابل ہوگئی۔

 اسپتال ترجمان کے مطابق پی کے ایل آئی میں 400 سے  زائد لیور اور 500 سے زائد گردے کے ٹرانسپلانٹ ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.