بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو ICC ایونٹس کی میزبانی ملنے پر رمیز راجہ نے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی سی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان کو ICC ایونٹس کی میزبانی ملنے پر بےحد خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہ ’یہ بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔‘

رمیز راجہ نے کہا کہ ’یہ عظیم خبر یقیناً لاکھوں پاکستانی شائقین، غیر ملکیوں اور عالمی شائقین کو عظیم ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پُرجوش کرے گی۔‘

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ’آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے ہمیں دنیا کو مہمان نوازی دکھانے کا موقع ملے گا۔‘

واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2024 سے 2031 تک ہونے والے ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کردیا۔

شعیب اختر، وقار یونس، ڈینی موریسن، ورنن فیلنڈر، اظہر علی اور کرونا رتنے نے پیغامات شیئر کیے۔

ان میں پاکستان کو 2025 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی دی گئی ہے۔

پاکستان 29 سال بعد کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان میں آخری مرتبہ 1996 کا کرکٹ ورلڈکپ کھیلا گیا تھا جبکہ اس کے مشترکہ میزبان بھارت اور سری لنکا بھی تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.