پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے میلبرن میں پریس کانفرنس کے دوران ’قدرت کے نظام سے‘ متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔
بابر اعظم نے پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایمان ہی یہی ہے کہ جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ اللّٰہ کی طرف سے ہوتا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ اللّٰہ ہمیں موقع دیتا ہے، ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے جو ہم کرتے ہیں اور اپنا بہترین دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
کپتان نے مزید کہا کہ نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، بالکل اللّٰہ نے ہی ہمیں موقع دیا جسے ہم نے پکڑ لیا اور اس کے بعد ہم نے چیزوں کو صحیح طریقے سے استعمال کیا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں فائنل میں پہنچایا اور انشا اللّٰہ فائنل بھی اللّٰہ ہی جتائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل میلبرن میں شیڈول ہے۔
Comments are closed.