جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے پر کام جاری ہے، نور الحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے لیے کام جاری ہے۔

فیصل مسجد اسلام آباد میں قومی مقابلہ حفاظ کی تقریب سے خطاب میں نور الحق قادری نے کہا کہ غریبوں کو کھانا دینا اور پناہ گاہوں کی تعمیر ریاست مدینہ کی جانب ابتدائی اقدامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ناچ گانے کا کلچر توڑنے کیلئے قرآن کلچر متعارف کروائیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کی طرح پورے رمضان میں ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی کیونکہ ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل مساجد میں ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس دفعہ بھی مساجد آباد ہوں گی اور ان میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کروائیں گے۔

نور الحق قادری نےیہ بھی کہا کہ ہم حج کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں، سعودی حکومت جیسے ہی بتائے گی، اُن ہی ایس او پیز کے تحت حج کی تیاریاں مکمل کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انفرادی یا ایک گروپ کی صورت میں جہاد کا اعلان نہیں کیا جا سکتا، جہاد کا اعلان ریاست کے تحت کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.