منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

پاکستان کو توقع 8 ارب ڈالرز امداد کی تھی، ملے 11 ارب ڈالرز: وزیرِ داخلہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو 8 ارب ڈالرز امداد کی توقع تھی جبکہ 11 ارب ڈالرز کی گرانٹ ملی۔

انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرانٹ مثبت پیش قدمی ہوگی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ عمرانی ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، ان کا مقبول ہونے کا ڈراما بھی جلد انجام کو پہنچے گا، جب پاکستان آگے بڑھ رہا تھا تو اس عمرانی ٹولے نے اس کا برا حال کیا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اسی سال ن لیگ اور اتحادی جماعتیں الیکشن جیت کر سفر کو آگے بڑھائیں گی۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ کل پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور ان کے فرنٹ مین پر 3 ہزار ارب کا الزام لگا، اس لوٹ مار میں عمرانی ٹولہ، پرویز الہٰی اور ان کا بیٹا بھی ملوث تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مہنگائی سمیت تمام مسائل کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں، مونس الہٰی واپس آئیں اور اپنے اعمال کا جواب دیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں پنجاب اسمبلی کی عمارت میں داخلے سے نہیں روکا جا سکتا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے یہ بھی کہا ہے کہ میں بھی ایک پارلیمنٹیرین ہوں اور عطاء اللّٰہ تارڑ مشیر ہیں، آپ غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.