امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں تجارتی راہداری اور کاروباری سہولت کار کی حیثیت سے اپنی اہمیت بتانا ہوگی۔
’پاکستان نیکسٹ گریٹ انفرااسٹرکچر کنیکٹر ڈائیلاگ‘ "Pakistan next great infrastructure connector dialogue ” سے خطاب میں علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ مستقبل میں وسط ایشیائی ملکوں میں انٹرنیٹ کا استعمال بڑھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وسط ایشیائی ممالک میں فائبر آپٹک روس، چین اور ایران سے منسلک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتِ حال میں پاکستان وسط ایشیائی ممالک کو چوتھی سمت سے کم قیمت فائبر آپٹک لنک فراہم کرسکتا ہے۔
Comments are closed.