casusl hookup review cctv grindr hookup tampa best site to hookup with older woman gay byu hookups hookup Parsippany NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو اہم ساتھی کی نظر سے دیکھتے ہیں، امریکا

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ محفوظ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لئے امریکا پاکستان کو اہم شراکت دار اور اہم ساتھی کی نظر سے دیکھتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان پر پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، خصوصاً ایسے افغانستان کے لئے جو اپنے شہریوں بشمول اقلیتوں، خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق کی عزت کرے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ تقریباً 75 برس سے پاکستان کے ساتھ ہمارا تعلق اہم رہا ہے، پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر کام کرنے کے متمنی ہیں، مل کر کام کرنے سے پاکستان اور خطے میں امن و خوشحالی ممکن ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نئے وزیراعظم شہباز شریف کو پہلے ہی مبارک باد دے چکے ہیں، ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.