وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے زرداری اور شریف فیملی سے جان چھڑانا ضروری ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو تگڑا ہونا چاہیے اور ان جماعتوں سے زرداری اور شریف خاندان کے کنٹرول کا خاتمہ ضروری ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کی اسٹیبلشمنٹ سے صلح غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرداری اور شریف فیملی نے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کو ڈسٹرکٹ کی جماعتیں بنادیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے تفصیلی گفتگو آج (اتوار) شب 10 بج کر پانچ منٹ پر نشر کی جائے گی۔
Comments are closed.