وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان تاحال بھارت میں نئے کورونا وائرس کی قسم سے محفوظ ہے۔
اس حوالے سے ترجمان وزارتِ صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ بھارتی کورونا وائرس کا کوئی ایک کیس پاکستان میں رپورٹ نہیں ہوا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں برطانوی کورونا وائرس کی قسم رپورٹ ہو رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی پاکستان نے سفری پابندیاں عائد کیں۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت بھارت سے زمینی اور فضائی سفر پر پابندی ہے۔
Comments are closed.