پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 312 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 105 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 390 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 66 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 229 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 829 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 948 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 6 لاکھ 39 ہزار 825 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 69 ہزار 811 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 116 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 25 ہزار 789 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 67 ہزار 970 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 521 ہو گئیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 43 ہزار 295 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6 ہزار 851 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 96 ہزار 128 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 553 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 64 ہزار 173 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 597 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 97 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 213 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 14 ہزار 69 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 391 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 97 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.