ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج بھارت پہنچ جائیں گے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ گزشتہ رات لاہور ایئر پورٹ سے دبئی روانہ ہوا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت دبئی میں موجود ہے اور شام 4 بجے بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے لیے روانہ ہو گی۔
پاکستانی ٹیم بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے پہنچے گی۔
گرین شرٹس میگا ایونٹ سے قبل 2 وارم اپ میچز کھیلے گی جو کہ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہیں، یہ دونوں میچز حیدر آباد میں ہوں گے۔
ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔
Comments are closed.