بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کا وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے دور کا آغاز

پاکستان کا وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ پہلی بار ٹی آئی آر سسٹم کے تحت کراچی سے ٹرک ازبکستان پہنچ گیا۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پہلی کھیپ 48 گھنٹے میں پاکستان سے تاشقند پہنچی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ہم پاکستان کو تجارت، ٹرانزٹ اور نقل و حرکت کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت اس اضافے کے بعد 1 لاکھ 4 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پائیدار تجارتی تعلقات کیلئے تجارتی پارٹنرز کے ساتھ روابط بہت اہم ہیں، پاکستان اپنی بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے اپنے جیو اقتصادی موقع کا فائدہ اٹھائے گا۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ افغانستان، ازبکستان کے ساتھ موجودہ تعلقات اس وژن پر عملدرآمد کی جانب اہم قدم ہے۔

ازبکستان جانے والے تجارتی سامان سے متعلق وزارتِ تجارت نے کہا کہ تجارتی سامان میں ہربل میڈیسن وغیرہ شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.