نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ہکلہ تا ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے M-14 پر بھی باقاعدہ طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ذمہ داریاں سنبھالتے ہی موٹروے پولیس کی جانب سے نئی شارع پر فلیگ مارچ کیا گیا۔
موٹروے M-14 استعمال کرنے والوں کی بروقت مدد اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے موٹروے M-14 پر پہلی مدد مہوش نامی کار سوار خاتون کی کی، جن کی گاڑی میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی جبکہ پہلا چالان حمزہ نامی شخص کا کیا گیا جن پر ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے کا الزام ہے۔
موٹروے ایم 14 مجموعی طور پر 292 کلومیٹر پر مشتمل ہے جس کا آغاز ہکلا انٹرچینج سے ہوتا بے جبکہ فتح جنگ، پنڈی گھیب، تراب، داؤد خیل، کالاباغ انٹرچینج، کوٹ بیلیاں انٹر چینج، پائی خیل، کنڈل انٹرچینج اور عبدالخیل انٹرچینج سے ہوتا ہوا یارک انٹرچینج پر اختتام پذیر ہوتا ہے، ہکلا سے ڈی آئی خان موٹروے دو مین ٹول پلازہ اور 8 انٹرچینجز پر مشتمل ہے۔
موٹروے ایم 14 سے اسلام آباد تا ڈیرہ اسماعیل خان سفر میں نہ صرف خاطر خواہ وقت کی بچت ہوگی بلکہ سفر محفوظ طریقے سے طے کیا جاسکے گا۔
Comments are closed.