پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان حکومت نے انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کی طرف سے افغانستان کے عوام کے لیے خوراک اور ادویات پر مبنی امداد بھجوائی جارہی ہے۔
ترجمان کے مطابق امدادی سامان تین سی 130 طیاروں کے ذریعے افغانستان بھجوایا جارہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فضائی کھیپ کے بعد افغانستان کی امداد کے لیے مزید رسد زمینی راستوں سے بھجوائی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان موجودہ صورتحال میں افغان بھائیوں کی مدد جاری رکھے گا۔
Comments are closed.