منگل 25؍ جمادی الاول 1444 ھ 20؍ دسمبر 2022ء

پاکستان ڈیفالٹ نہیں کریگا، نوازشریف کی وطن واپسی میڈیکل کلیئرنس سے مشروط ہے،اسحاق ڈار

Conditional

ااسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نو ازشریف کی وطن واپسی میڈیکل کلیئرنس سے مشروط ہے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

   اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر موجودہ سیاسی صورتحال دیکھ رہا ہوں، گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری چودھری شجاعت حسین سے ملنے گئے تھے، اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو 90 روز کے اندر انتخابات ہو سکتے ہیں۔

 اسحاق ڈار نے   کہا کہ حکومت کا کام فنڈز جاری کرنا ہے انتخابات کرانا نہیں، آئندہ انتخابات مردم شماری کے بعد ہی ہوں گے جس کے لئے حکومت فنڈز جاری کر چکی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوں گے ہم تیار ہیں، امید ہے کہ ہمیں الیکشن میں کامیابی ملے گی ،انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے گا تو ہم بھی تیار ہیں، چیف الیکشن کمشنر اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ایوان صدر کا دورہ کیا، جب صدرعارف علوی سے ملاقات ہو تو باتیں ہوتی رہتی ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے،40 ماہ کی اقتصادی تباہی کو 5 سے 6 ماہ میں ٹھیک نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی کی بات کا جواب نہیں دیتا، مفتاح اسماعیل تجزیہ کار بن کر کافی باتیں کہتے ہیں جو نہیں ہونی چاہئیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی میڈیکل کلیئرنس سے مشروط ہے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

You might also like

Comments are closed.