بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان چاہتا ہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہو: فیصل حسنین

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہو لیکن ٹورنامنٹ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا ہے۔

چیف ایگزیکٹیو پی سی بی فیصل حسنین نے کہا کہ آسٹریلیا کی کامیاب سیریز کے بعد اب ہماری ٹیم بھی سری لنکا میں موجود ہے۔

فیصل حسنین نے کہا کہ اے سی سی عہدیداران صورتحال کا جائزہ لے رہے، ان کا فیصلہ قبول کریں گے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے حالات کیوجہ سے سیریز کو نقصان نہیں ہوگا، پریکٹس میچ میں بھی ہمیں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

اُنہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے آئی سی سی کی سالانہ جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کروں گا، کرکٹ آسٹریلیا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ حکام سے ملاقات کریں گے۔

فیصل حسنین کا مزید کہنا تھا کہ فور نیشن اور ٹرائی نیشن ٹورنامنٹس کے ایجنڈے پر بھی بات کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.