جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پاکستان پر پابندی نامناسب ہے، فیفا کو سوچنا چاہیے، فہمیدہ مرزا

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی فٹبال پر پابندی لگانا نامناسب ہے، فیفا کو اس بارے میں سوچنا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سوچنا پڑے گا کے 10، 15 سال سے ہماری اسپورٹس کہاں کھڑی ہے۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ پی ایف ایف اور نارملائزیشن کمیٹی آپس میں بیٹھ کر حل نکالیں۔

فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے نام خط میں کہا کہ اگر معاملات حل نہ ہوئے تو پی ایف ایف کے فٹبال ہاؤس میں دراندازی کا معاملہ کانگریس اجلاس میں لے جایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کا موقف کلیئر ہے کہ جو بھی پی ایف ایف کو مینڈیٹ دیا ہوا تھا اس کو ختم کریں۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ میں نے فیفا کو خط لکھا ہے کہ اپنا وفد بھیجیں۔

وفاقی بین الصوبائی رابطہ نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان فٹبال پر پابندی لگے۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے نئے تنازع کے حوالے سے فیفا کو آگاہ کردیا جبکہ پی ایف ایف اشفاق حسین گروپ آج فیفا کو تفصیلی خط لکھے گا۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ نارملائزیشن کمیٹی کو 18 ماہ ہوگئے ہیں، ان کو جلد از جلد الیکشن کروانا چاہیے۔

فیفا کی جانب سے ڈیڈ لائن دیے جانے اور قومی فٹبال پر معطلی کے بادل چھا جانے کے بعد انھوں نے کہا کہ ہمیں فیفا کی طرف سے وقت ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فٹبال پر پابندی لگانا نامناسب ہے، فیفا کو اس بارے میں سوچنا چاہیے۔

پاکستان فٹ بال کا وقار مجروح ہورہا ہے، بین الاقوامی سطح پر ہمارا ملک مذاق بن رہا ہے، کپتان قومی فٹبال ٹیم

انھوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں گروپس میں ڈائیلاگ کے ذریعے مسئلہ حل کریں۔ 

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہر فیڈریشن میں کوئی نہ کوئی بڑا نام بیٹھا ہوا ہے اور ان کی سرپرستی بھی چل رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈھائی تین سال سے ہر فیڈریشن کے الیکشن کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.