بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ٹیم کل سے ورلڈکپ کے سفر کا آغاز کرے گی

قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ سے برسبین روانہ ہوگا۔

قومی اسکواڈ برسبین میں دو وارم اپ میچز کھیلنے کے بعد 20 اکتوبر کو میلبرن پہنچے گا۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میلبرن میں کھیلے گی۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کا فائنل کھیلنے کے بعد کرائسٹ چرچ سے میلبرن روانہ ہوں گے۔

بابر اعظم کل میلبرن میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ورلڈ کپ ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شرکت کریں گے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان بھی 15 اکتوبر کی شام کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے جبکہ ڈاکٹر جاوید ان دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ قومی اسکواڈ کو بطور سیکنڈ فزیو جوائن کریں گے۔

پاکستان ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن بھی کل رات کو ہی قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تین ملکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے۔

پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کرائسٹ چرچ سے میلبرن میں اپنے گھر روانہ ہوجائیں گے۔ وہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل میلبرن میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

اس دوران مقامی ڈاکٹر شمائل قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.