بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ٹیم آج سے سنچورین میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلی کورونا وائرس رپورٹ منفی آنے کے بعد آج سے پاکستانی اسکواڈ سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

قومی ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن جنوبی افریقی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقا پہنچنے کے بعد پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی جس کی رپورٹ منفی آئی، اسکواڈ کے تمام 21 کھلاڑیوں اور 13 آفیشلز کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 2 اپریل کو ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.