پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ معین خان اکیڈمی پر شروع ہوگیا، فٹنس ٹیسٹ کے بعد سیناریو بیس میچ کھیلا گیا۔
انٹرنیشنل ایونٹ کی تیاری کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ڈی ایچ اے معین خان اکیڈمی پر شروع ہوگیا۔
اس کی نگرانی قومی ویمن ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کر رہے ہیں۔
کیمپ میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد سیناریو بیسڈ میچ کھیلا گیا جس میں کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دیکر ان کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا۔
چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا تھا کہ کیمپ کا مقصد بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط بنانا ہے۔
کیمپ میں شریک سدرا ڈار اور ماہم طارق کا کہنا ہے کہ کیمپ سے انہیں اپنی خامیاں دور کرنے کا موقع ملے گا۔
Comments are closed.