ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔
بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر میچ کے چند حسین اور یادگار لمحات کی تصویریں شیئر کیں۔
کپتان بابر اعظم نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! سیریز جیت کر پاکستان نے تاریخ رقم کردی۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’جادو اس وقت ہوتا ہے جب آپ ہار ماننے سے انکار کرتے ہیں۔‘
بابر اعظم نے شاندار پرفارمنس پر فخر زمان، محمد رضوان اور فہیم اشرف سمیت پوری ٹیم کی تعریف کی۔
کپتان بابر اعظم نے مزید کہا کہ ’چیمپیئنز! مجھے آپ پر فخر ہے۔‘
خیال رہے کہ پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے ہرادیا اور سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔
ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ میچ گرین شرٹس کے ہاتھ سے نکل جائے گا لیکن گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کا 145 رنز کا ہدف 7وکٹ کے نقصان پر ایک گیند پہلے ہی پورا کرلیا تھا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے آخری میچ میں فخر زمان نے 60 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
Comments are closed.