رواں مالی سال کے ابتدائی 3 ماہ میں پاکستان نے 2 ارب 23 کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔
وزارت اقتصادی امور نے پاکستان کے قرض لینے سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے اور بتایا کہ جولائی تا ستمبر 2022ء کے دوران حکومت نے 2 ارب 23 کروڑ ڈالر قرض لیا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دورانیے میں کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 68 کروڑ 23 لاکھ ڈالر اور دو طرفہ معاہدے کے تحت 38 کروڑ 59 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض لیا۔
رپورٹ کے مطابق ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) سے 11 کروڑ ڈالر، آئی ڈی اے سے 41 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 1 کروڑ 15 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔
وزارت اقتصادی امور کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے آئل فیسلیٹی کی مد میں 30 کروڑ ڈالر ملے، چین سے 5 کروڑ 49 لاکھ ڈالر، فرانس سے 44 لاکھ ڈالر کا قرض ملا جبکہ جولائی تا ستمبر 2 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی گرانٹس بھی ملیں۔
Comments are closed.