پاکستان میں منی لانڈرنگ کے 800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جن پر گزشتہ 13 ماہ کے دوران تحقیقات مکمل کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ کے 800 سے زائد کیسز پر گزشتہ 13 ماہ کے دوران تحقیقات کرکے 58 ارب کے اثاثے ضبط کیے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے 26 ہزار 630 بین الاقوامی درخواستوں پر کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 1700 سے زائد نامزد غیر مالیاتی کاروبار اور پیسوں کی نگرانی کی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 35 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے جبکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو تعمیل کے دائرے میں شامل کیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے قانونی تعمیل میں 2 ارب روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔
Comments are closed.