جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پاکستان نے چین سے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کرلی

پاکستان کا کورونا ویکسین کے حصول کے لیے اہم اقدام سامنے آیا ہے جس کے تحت کورونا ویکسین کی پہلی خریداری چین سے کرلی گئی ہے، 5 لاکھ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان کا چینی کمپنی سائینو فارم سے ویکسین کا معاہدہ طے پا گیا ہے، کمپنی پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی۔

سائینو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے، ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، بزرگ شہریوں کو سائینو فارم ویکسین دی جا رہی ہے۔

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 فیصد تک جا پہنچی، کورونا وائرس سےمزید 58افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 70 سال سےزائد عمر کے بزرگوں کو آج سے ملک بھر میں واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی چینی کمپنی کین سائینو سے ویکسین خریداری پر بات چیت جاری ہے، پاکستان میں اس سے پہلے موجود ویکسین چین سے بطور تحفہ ملی تھی۔

پاکستان نے 150 ملین ڈالر کی رقم کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے مختص کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 فیصد تک جا پہنچی، کورونا وائرس سےمزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 70 سال سےزائد عمر کے بزرگوں کو آج سے ملک بھر میں واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار511 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے1 ہزار136مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 595 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ9ہزار964 ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.